جیکب آباد: متاثرینِ سیلاب کا امداد نہ ملنے پر مظاہرہ

September 19, 2022

جیکب آباد میں متاثرینِ سیلاب نے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

جیکب آباد کے گاؤں نوازو کے سیلاب سے متاثرہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ہماری فصلیں تباہ ہو گئیں اور مکانات گر گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری طور پر ٹینٹ اور راشن فراہم کیا جائے، مطالبے پورے نہ ہونے تک احتجاج کریں گے۔