• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے مزید امداد کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے مزید امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کہ آسٹریلیا نے سیلاب زدگان کے لیے مزید 3 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیاکے مطابق تباہ کن سیلاب نے 33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے، ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی، آسٹریلیا نے اس سے قبل 2 ملین ڈالرز امداد فراہم کی تھی۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید