ملکہ کی آخری رسومات، شہزادہ ہیری کی ملٹری یونیفارم میں شرکت

September 19, 2022

فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے2020ء میں شاہی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد شاہی خاندان کے اصولوں کے منافی ملکہ کی آخری رسومات میں ملٹری یونیفارم پہن کر شرکت کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کنگ چارلس کی درخواست پر شہزادہ ہیری نے 2020ء کے بعد پہلی بارویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیےمنعقد کی گئی تقریب میں ملٹری یونیفارم پہن کر شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، ویسٹ منسٹر ہال میںملکہ برطانیہ کو ان کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیےایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہزادہ ہیری ملٹری یونیفارمپہنے نظر آئے۔

اس سے قبل شہزادہ ہیری کو ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد سے تمام تقریبات میں سادہ لباس پہنے ہی دیکھا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی شاہی خاندان کے پوتے پوتیوں اورنواسے نواسیوںنے تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میںکنگ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری،شہزادی این کے بچےپیٹر فلپس اور زارا ٹنڈل،شہزادہ اینڈریو کی بیٹیاں، شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی،شہزادہ ایڈورڈ کے بچےلیڈی لوئس ونڈسر اور جیمز نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں شریک ملکہ کے پوتوں اور نواسوں میں 44 سالہ پیٹر فلپس سب سے بڑے ہیں جبکہ سب سے چھوٹے 14 سالہ جیمز ہیں۔