• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ کی آخری رسومات، شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے کیوں روکا گیا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملکۂ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے روکا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملکہ الزبتھ دوم کی میت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال جلوس کی صورت میں لائی گئی۔

شاہی خاندان کی روایت کے مطابق ملکہ کی میت کو برطانوی افواج کے دستے نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں ویسٹ منسٹر ہال پہنچایا۔

جلوس میں گن کیرج پر رکھے ہوئے ملکہ کے تابوت کے پیچھے چلنے والوں میں شاہ چارلس، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈورڈ، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی جلوس میں شامل تھے۔

اس موقع پر شاہی روایت کے مطابق شاہی اہلِ خانہ فوجی لباس میں ملبوس تھے جبکہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ اینڈریو نے سادہ سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020ء میں شاہی ذمے داریوں دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں کسی بھی شاہی تہوار یا تقریب کے دوران فوجی لباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں۔

شاہی ترجمان کے مطابق شہزادہ ہیری آخری رسومات میں ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تمام رسومات کے دوران سیاہ سوٹ ہی زیب تن کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کو اگلی 5 روزہ تقریبات میں بھی فوجی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ان پر یہ پابندیاں ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی میں ہی شاہی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید