برطانوی سماجی تنظیم نے سب سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

September 20, 2022

فوٹو بشکریہ ’گارجین‘

برطانوی مسلم خیراتی ادارے نے ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی چیریٹی کے تحت ایک دن میں 37 ہزار سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا، برطانوی سماجی تنظیم نے برطانوی ہیلتھ سروس کے ساتھ ’خون عطیہ مہم‘ کا انعقاد کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امام حسین خون عطیہ مہم سوشل میڈیا پر چلنے والی گلوبل بلڈ ہیروز مہم کا حصہ تھی، خون دینے کے مراکز برطانیہ اور دیگر 27 ممالک میں بنائے گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 2020ء میں ایک روز میں خون کے 34 ہزار 727 عطیات کا ریکارڈ بنا تھا۔