ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی

September 21, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی، اس میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی ایک لاکھ 32 ہزار 973 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1674 ڈالر فی اونس ہے۔