ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

September 22, 2022

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کا یہ قرضہ کے پی میں ثانوی صحت کا معیار بہتر بنانے میں مددگار ہوگا، یہ پروگرام اسپتالوں کے انفرااسٹرکچر اور سہولیات بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو جلد ساڑھے8 کروڑ ڈالر دیں گے۔