شاہ سلمان نے حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ کو سبکدوش کردیا

September 22, 2022

سعودی عرب میں حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی سبکدوشی کا فرمان جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی جگہ ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری کو انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہلا بن مزید التویجری وزیر کے مرتبے پر انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ہوں گی۔