مکہ مکرمہ میں ایک بھارتی شہری کو حج ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
حج سیکیورٹی فورسز کے مطابق بھارتی شہری کو بغیر پرمٹ ایمبولینس میں 4 رہائشیوں کو مکہ لے جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک مصری شہری کو بھی سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔