PTIکاممکنہ احتجاج، وفاق نے پنجاب سے 10ہزار کی نفری مانگ لی، آئی جی پنجاب مشکل میں

September 23, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پنجاب سے 10ہزار کی نفری مانگ لی جس سے آئی جی پنجاب کیلئے مشکل پیدا ہوگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ماضی میں وفاق کو پولیس فورس کسی بھی نقص امن کے باعث دی جاتی رہی ہے تاہم اب وفاق اور پنجاب میں الگ الگ حکومتیں ہیں جس کی وجہ سے آئی جی پنجاب کا امتحان شروع ہو گیا ہے کہ اگر پولیس فورس بھیجتے ہیں تو پنجاب حکومت ناراض ہوتی ہے لیکن اگر نہیں بھیجتے تو وفاق ناراض ہو تا ہے لہذا اب آئی جی پنجاب فیصلہ کریں گے کہ انھوں نے کیا کرنا ہے ۔