سونے کی قیمت فی تولہ 850 روپے کم

September 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 850 روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1669 ڈالر سے کم ہو کر 1645 ڈالر فی اونس آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 850 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 53ہزار 850روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 728 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 31ہزار 902 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔