بادشاہ چارلس سوم کے شاہی سرخ باکس کا راز کیا ہے؟

September 24, 2022

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہیں شاہی سرخ باکس سونپ دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر برطانوی شاہی محل کی منتظمین کی جانب سے تصاوپر شیئر کی گئیں، جن میں شاہ چارلس سوم شاہی سرخ باکس اور سرکاری دستاویزات کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اس شاہی سرخ باکس کو بادشاہت کا تخت سنبھالنے والے بادشاہ یا ملکہ کو سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ہی سونپ دیا جاتا ہے جس میں برطانوی سرکاری دستاویزات سمیت دولت مشترکہ کے چند ممالک کے اہم کاغذات رکھے جاتے ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی بھی اس شاہی سرخ باکس کے ہمراہ تصاویر ان کے دور حکمرانی کے دوران اکثر و بیشتر منظر عام پر آتی رہیں۔

شاہی محل سے جاری ہونے والی تصاویر میں بادشاہ چارلس سوم کے عقب میں رکھی گئی ان کے والدین کی تصویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔