ٹیکس دہندگان میں آگاہی کیلئے اسیشنز کا انعقاد کیا جائیگا،کمشنر ان لینڈ ریونیو

September 25, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کمشنر انلینڈ ریونیو رحمت اللہ خان درانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ٹیکس امورسے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،ان لینڈ ریونیومیں اصلاحات کا عمل جاری ہے ،ٹیکس قوانین میں حالیہ تبدیلوںاور نئے ایس آر اوز کےحوالے سے وکلا،بزنس کمیونٹی اور ٹیکس دہندگان میں آگاہی کے لئے مرحلہ وارسیشنز کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں خواتین بزنس کمیونٹی کے وفدسے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کوئٹہ ڈویژن کی ایگزیکٹو ممبران شرمین،بشری،ماریہ غفور،پاکستان وومن بزنس فورم کی صدرہما، سنیئر نائب صدر ماہ رخ غفور، بلوچستان وومن بزنس فورم کی نورین نازاور نازیہ شامل تھی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ہیڈکواٹرراشدہ خلیل بھی موجود تھی قبل ازیں خواتین بزنس کمیونٹی نے کمشنر ایف بی آر کو ٹیکس امور سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا جس پرکمشنرانکم ٹیکس بلوچستان رحمت اللہ خان درانی نے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے خواتین بزنس کمیونٹی کے لئے علیحدہ کائونٹر قائم کردیا جہاں مختلف کاروبار سے منسلک خواتین این ٹی این سرٹیفکیٹ با آسانی بنوا سکتی ہیں انہوںنے کہا کہ خواتین بزنس کمیونٹی مالی سال 2021-2022 کے گوشوارے بروقت جمع کروائیں تاکہ جرمانوں سے بچ سکیں ،ایف بی آر کی تمام پالیساں ملکی مفاد کو مد نظررکھ کر بنائی جاتی ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمیشہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کو سہولیات و تحفظ فراہم کیا ہے،مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے، ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ،کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے،دنیا میں غیر دستاویزی اکانومی کا کوئی تصور نہیں ہمارا بھی ڈاکومنٹڈ اکانومی کے سوا کوئی چارہ نہیں،بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی بہتر معیشت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔