• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی:بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپیٹرول کی بندش کیخلاف احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹرر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی دکی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ، فیڈرز کی بندش اور بجلی کے کھمبوں سے تاریں اتارنے کے باعث دُکی کے عوام مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ان خیالا ت کا اظہار صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز پروفیسر اسد خان ترین، جمعہ خان زرکون، ضلع دُکی کے سیکرٹری وزیر خان ناصر، واحد خان جعفر، کمال خان مری اور ستار کاکڑ نےکیسکو کے عوام دشمن طرزِ عمل، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل، اور پیٹرول کے کاروبار کی بندش کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں دُکی کے علاقوں نانا صاحب، زیارت اور ہوسٹری میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ، فیڈرز کی بندش اور بجلی کے کھمبوں سے تاریں اتارنے کے باعث دُکی کے عوام مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں دوسری طرف دُکی اور اس کے گرد و نواح میں قائم چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نام پر عوام کی تضحیک، توہین اور ہراسانی اب ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکی ہے انہوں نے اس طرزِ عمل کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ پیٹرول کے کاروبار کی بندش کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ہی دُکی میں کوئلے کے کاروبار کی بندش نے عوام کو شدید معاشی بدحالی سے دوچار کر دیا ہے ان حالات میں عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے جو حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان تمام عوامی مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیاجائےگا۔
کوئٹہ سے مزید