• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مشترکہ اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ، تجارتی روابط کے استحکام اور حالیہ سرحدی کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے کاروباری معاملات پر غور کے لیے زوم لنک کے ذریعے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور صدر افغانستان چیمبر محترم الکوزئی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی،یونائٹیڈ بزنس گروپ کامرس کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ،خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے صدر جواد حسین کاظمی، نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان اشفاق احمد،وزیرستان چیمبر کے صدر حاجی قادراللہ وزیر، کرام چیمبر کے صدر علی احمد، مہمند چیمبر کے صدر امیر محمد سمیت پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان و افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کی بحالی، تاجروں کو درپیش مشکلات اور تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کا بنیادی مقصد دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان حالیہ حالات کے باعث متاثر ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنا، باہمی مشاورت کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا اور سرحد پار تجارت کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا تھا اس سلسلے میں اجلاس کے شرکاء نے تفصیلی تبادلہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید