• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا افراد کی فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نابینا افراد کی فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کی مہمان خصوصی صباء مگسی تھیں ، اس موقع پر بلوچستان بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد ، جنرل سیکرٹری آل ڈس ایبل سوسائٹی کوئٹہ ثناء اللہ مری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات ، سماجی کارکنان اور نابینا افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کا اہم اور قابل قدر حصہ ہیں ، جنہیں تعلیم ، فنی تربیت اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرکے قومی ترقی کے عمل میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ نابینا افراد کو محض امداد کا محتاج بنانے کے بجائے ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کو تسلیم کرتے ہوئے خودانحصار اور باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانے کی راہ پر گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مقررین نے بلوچستان بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارئے کی نابینا افراد کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ ، روزگار کے مواقع فراہم اور انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صباء مگسی نے نابینا افراد کی تنظیم کے لیے پچاس ہزار روپے نقد عطیہ دینے کا اعلان کیا اور نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کیں۔
کوئٹہ سے مزید