• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا درخشاں باب ہیں ،روزی کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا درخشاں باب ہیں جنہوں نے ایک ٹوٹے ہوئے ملک کو نہ صرف سنبھالا بلکہ اسے آئینی ، دفاعی اور عوامی بنیادوں پر مضبوط کیا،ان کا فلسفہ ، جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کا دن ہمیں عزم و حوصلے اور عوامی خدمت کے عہد کی یاد دلاتا ہے 1973ء کا متفقہ آئین ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور 1974ء کی اسلامی سربراہی کانفرنس جیسے تاریخی کارنامے بھٹو شہید کے سنہرے دور کی نمایاں مثالیں ہیں بھٹو شہید نے مزدوروں ، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کو سیاسی شعور دیا آج پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید