عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کا ٹیزر شیئر کر دیا

September 25, 2022

عالیہ بھٹ—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

عالیہ بھٹنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے جو فوراً ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے خوب پسند بھی کیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کے ایکشن کے مناظر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔


عالیہ بھٹ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے، یہ فلم اگلے سال نیٹ فلکس پر دیکھی جا سکے گی۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں ہالی ووڈ اداکارہگیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں۔