صومالیہ میں خودکش حملے میں ایک فوجی ہلاک

September 25, 2022

—فائل فوٹو

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی بیس پر ہونے والے خودکش حملے میں 1 صومالین فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکیخبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی۔

زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔