آریان خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز

September 25, 2022

آریان خان— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں پھنسنے کے بعد سے کسی نہ کسی طرح ملکی، غیر ملکی اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہی رہتے ہیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں آریان خان کو سفید رنگ کی گاڑی میں چنکی پانڈے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان گاڑی میں بیٹھے کافی سنجیدہ نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے پر ہلکی سی بھی مسکراہٹ نہیں ہے۔

آریان خان کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ آریان شاید اس سوچ میں گم ہیں کہ پاپا کے کہنے پر اس پارٹی میں جا تو رہا ہوں لیکن کہیں یہ پانڈے پھر سے مجھے پھنسا نہ دے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بھائی! یہ آریان خان ہمیشہ غصّے میں کیوں رہتا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بچپن سے ہی اچھی دوستی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئ کروز شپ منشیات کیس کی تحقیقات کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کی تھی۔