مچھروں کی بہتات اور بیماریاں، سیلاب متاثرین پریشان

September 26, 2022

سندھ کے مختلف علاقوں میںمچھروں کی بہتات، مختلف بیماریاں اور کئی کئی فٹ کھڑا پانی سیلاب متاثرین کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

پڈعیدن، سانگھڑ، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھری میر واہ اور خیرپور میں سیلابی پانی اب تک موجود ہے، لوگوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے واحد سہارا صرف کشتی ہے۔

پانی مسلسل جمع رہنے کی وجہ سے گیسٹرو، ملیریا اور دیگر جلدی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹھٹھہ میں بھریا شیدی موری کے بند پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سیلاب متاثرین کا ڈیرہ ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک سر چھپانے کے لیے خیمے اور نہ ہی پیٹ بھرنے کے لیے راشن ملا ہے۔