ریلوے پولیس نے خاتون کا قیمتی پرس ڈھونڈ کر واپس کر دیا

September 26, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور میں ریلوے پولیس نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی پرس ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا۔

ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون کے پرس میں61 ہزار روپے اور سونے کی انگوٹھی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ خاتون وزیر آباد سے حافظ آباد ٹرین رحمٰن بابا میں سفر کر رہی تھیں جو اپنا پرس وزیر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر بھول گئی تھیں۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر نے پرس گمشدگی کی اطلاع ریلوے پولیس کو دی تھی۔