سیشن جج کا ماتحت عدالتوں کا دورہ، برآمدوں اور کمروں کے باہر فائلیں رکھنے پر پابندی

September 27, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تنویر اکبر نے لاہور کی مختلف ماتحت سول و سیشن عدالتوں کا دورہ کیا اور عدالتی کارروائی کا جائزہ لیا انہوں نے مختلف عدالت کمروں کے باہر راہداری میں رکھی گئی فائلوں کو فوری محفوظ جگہ پر منتقل کرنے اور آئندہ برآمدوں اور کمروں کے باہر فائلیں رکھنے پر پابندی عائد کردی سیشن جج لاہور تنویر اکبر نے عدالتی سٹاف اور جوڈیشل افسروں کو مکمل یونیفارم پہننے کی پابندی کی تاکید کی۔