روسی قید میں یوکرین کے فوجی کے ساتھ کیا ہوا؟

September 27, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

یوکرین نے روس کی قید سے رہا ہونے والے اپنے ایک فوجی کی تصویر جاری کی ہے جو اب اسپتال میں تشویشناک حالت میںزیرِ علاج ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے اپنے فوجی کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر انٹرنیٹپر صارفین دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جس فوجی کی تصویر جاری کی گئی اسے رواں سال یوکرین کے شہر ماریوپول میں پکڑا گیا تھا۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے فوجی کے ہاتھ اور چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں۔

اپنے بھائی پر ہونے والے تشدد سے متعلق فوجی کی بہن نے بتایا کہ ان کے بھائی کے ایک ہاتھ میں 4 سینٹی میٹر کی ہڈی موجود نہیں۔ بھائی پر قید کے دوران بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے بھائی کا اس وقت آپریشن نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان کا وزن انتہائی کم ہے، ایسا کرنے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی کی بہن کو مطلع کردیا گیا ہے کہ ان کا بھائی یوکرین کے دارالحکومت کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جنگ کے دوران پکڑے جانے والے 205 یوکرینی افراد کو رہا کیاگیا تھا جن میںیہ فوجی بھی شامل تھا۔