ترکیہ: پولیس لائنز میں دھماکا، ایک افسر جاں بحق، دوسرا زخمی

September 27, 2022

فائل فوٹو

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے مرسین میں پولیس اہلکاروں کے رہائشی علاقے کے قریب بم پھٹنے سے ایک افسر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے حملے کی ذمہ داری کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی اور کہا کہ حملہ آور دونوں خواتین دھماکوں کے دوران ماری گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں حملہ آور خواتین نے پہلے ڈیوٹی پر موجود افسر کو گولیاں ماریں اور بعد میں بم بھی پھاڑ لیا۔