’دنیا سے مانگنے میں ماہر‘ کے سوال پر شہباز شریف کا برجستہ جواب

September 27, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سے نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے عمران خان کے جلسوں میں دکھائے جانے والے کلپ کا حوالہ دے کر سوال کیا۔

صحافی نے شہباز شریف سے پوچھا کہ عمران خان ہر جلسے میں آپ کی کلپ دکھاتے ہیں کہ آپ دنیا سے مانگنے میں ماہر ہیں؟

شہباز شریف نے اس پر فوری جواب دیا اور کہا کہ اگر میں دنیا میں مانگنے جاتا ہو تو کیا عمران خان باہر پیسے دینے جاتے تھے؟ پی ٹی آئی چیئرمین کیا باہر پیسوں کی تجوریاں لے کر جاتے تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کے لوگ دوست ممالک کے سربراہوں سے ایسے ملتے تھے، جیسے وہ مانگنے آئے ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک سے پچھلی حکومت میں ایسے بات کی جاتی کہ جیسے عقل کل ہوں، پی ٹی آئی دور میں کسی کی پروا کی جاتی تھی اور نہ ہی عزت دی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت سے متعلق دوست ممالک کے سربراہوں نے جو الفاظ کہے وہ تو میں یہاں دہرا بھی نہیں سکتا کیوں کہ یہ ریاستی سیکرٹ ہے۔