وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات

September 27, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے بھرپور مدد پر سعودی قیادت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش ہے۔

تعلقات میں اضافے کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم نے مختلف سطح پر تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا۔