انٹر بینک میں ڈالر 2.30 اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا

September 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں مزید بہتری،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5روپے گھٹ گئی،یورو 2 روپے اور پاؤنڈ 4روپے سستا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.05 روپے کی کمی سے 235.80 روپے سے کم ہو کر 233.75 روپے اور قیمت فروخت 2.30 روپے کی کمی سے 236.30 روپے سے کم ہو کر 234.00روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 5روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 235.50 روپے سے کم ہو کر 230.50 روپے اور قیمت فروخت 237.80 روپے سے کم ہو کر 232.80 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 2روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 226.00 روپے سے کم ہو کر 224.00روپے اور قیمت فروخت 228.20روپے سے کم ہو کر 226.20 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4 روپے کی کمی سے 254.00 روپے سے کم ہو کر 250.00روپے اور قیمت فروخت 256.50 روپے سے کم ہو کر 252.50 روپے ہو گئی۔