ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون کے یہاں 8ویں بچے کی پیدائش

September 28, 2022

فائل فوٹو

ہالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر ایلک بالڈون اور ان کی دوسری اہلیہ اور یوگا انسٹرکٹر ہلیریا کے یہاں7ویں بچے کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے کہ 64 سالہ اداکار ایلک بالڈون کے یہاں یہ 8ویں بچے کی پیدائش ہے، ان کی پہلی اہلیہ سے انکی سب سے بڑی بیٹی آئرینا بالڈون ہیں جو کہ اس وقت 26 سال کی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہلیریا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم آپ سب کو اپنی بیٹی Ilaria Catalina Irena سے ملواتے ہوئے بہت خوش ہیں، ہم دونوں بالکل خریت سے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بڑے بہن بھائی بھی ’الاریا کٹالینا آئرینا‘ کے آنے سے بہت خوش ہیں اور اس کا خیرمقدم اور بہت پیار کررہے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ اس شاندار خبر کو شیئر کرکے بہت خوش ہیں‘۔