سعودی سفیر نے نسیم شاہ کے لیے اُردو میں پیغام جاری کردیا

September 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹبولر نسیم شاہ کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں‘۔

سعودی سفیر نے نسیم شاہ کی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کی تصویر بھی شیئر کی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ سیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ میڈیکل پینل ان کی نگرانی کررہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔