جوز بٹلر نے پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

September 29, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کھیلنا اچھا ہے لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے احتیاط کر رہا ہوں۔

جوز بٹلرنے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑا محتاط ہوں اور آہستہ آہستہ چیزوں کو لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس کیا جیسے کل ورلڈ کپ کا گیم ہو، اگر مجھے کھیلنا پڑتا تو میں کھیل سکتا تھا۔

واضح رہے کہ جوز بٹلر پنڈلی میں تکلیف کے باوجود ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں لیکن انہوں نے اب تک ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیلا، ان کی جگہ معین علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔