بھارتی ویب سائٹ نے عامر جمال کے لیے کیا لکھا؟

September 29, 2022

فوٹو بشکریہ کرک انفو

انگلینڈکے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے بھارتی نیوز چینل کی ویب سائٹپر عامر جمال کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ (این ڈی ٹی وی) نے انگلینڈکے خلاف عامر جمال کے آخری اوور کی ویڈیو پوسٹکرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھئے پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے نے آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا‘۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور کرایا تھا۔ اس وقت انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔