آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر خواجہ آصف کا جواب

September 29, 2022

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائےکہاں سے آیا؟ کسی آئین، قانون میں نہیں۔

خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کے آنے سے پہلے پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے، کوشش ہے اور جاری رہے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، دو سو کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، صرف سات، آٹھ کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔