لیاری میں گیس دھماکے سے میاں بیوی اور 4 بچے جھلس کر شدید زخمی

September 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری میراں ناکہ فائر بریگیڈ والی گلی میں واقع گھر میں جمعرات کی صبح اچانک دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا،ریسکیو رضاکاروں نے گھر سے میاں بیوی اور چار بچوں کو نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جہاں شناخت 40 سالہ عارف ، 35 سالہ سمیرا ، 12 سالہ ایان ، 11 سالہ ایمان ،13 سالہ عریبہ اور 2 سالہ عنایا کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق گھر کے باہر سیوریج کی لائن سے گیس لیک ہو رہی تھی،رات بھر گیس کچن میں بھرتی رہی ،صبح جب خاتون خانہ نے آگ جلائی تو دھماکہ ہو گیا ، زخمی شخص پولیس اہلکار اور سیکورٹی زون ون میں تعینات ہے۔