پاکستانی کرکٹرز کا شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس

October 01, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر دیگر کھلاڑیوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی بیٹر شان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کتنی غیر یقینی ہے۔ یقین نہیں ہوتا کہ آپ اس دنیا سے چلے گئے۔

شان مسعود نے شہزاد اعظم رانا اور ان کے اہل خانہ کو دعاؤں میںیاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

فاسٹبولر سہیل تنویر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شہزاد اعظم رانا کے انتقال کی خبر چونکا دینے والی ہے۔ وہ بہت ہی اچھا انسان تھا جو سب کی عزت کرتا تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

فاسٹبولر وہاب ریاض نے بھی فرسٹکلاس کرکٹر کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹٹیم کے فاسٹبولر حارثرؤف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کم عمری میں شہزاد اعظم رانا کی ہارٹاٹیک کے باعث موت سے شدید دکھ پہنچا۔

قومی ٹیم کے اسپن بولر شاداب خان نے شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اس خبر سے بہت دکھ اور حیرانی ہوئی۔

پاکستان کرکٹٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شہزاد اعظم رانا بہت ہی باصلاحیت اور محنتی بولر تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیںجنت میں جگہ عطا کرے۔

انہوں نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھی شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔