اعظم خان نے کیریبئن پریمئر لیگ میں ٹیم کی شکست پر کیا کہا؟

October 01, 2022

فوٹو بشکریہ اعظم خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو شکست ہوگئی۔

اعظم خان نے فائنل میچ میں 51 رنز بنائے جس میں3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر اعظم خان نے فائنل میچ سےمتعلق لکھا کہ جو نتیجہ ہم چاہتے تھے وہ نہیں آیا لیکن ٹیم کے ساتھ گزارے 4 ہفتے بہت ہی زبردست رہے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں سپورٹکرنے پر منیجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضحرہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں بارباڈوس رائلز کو 8 وکٹسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔