• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم اگلے سال انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلے گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے سال انگلینڈ میں 1 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ اگلے سال مئی میں کھیلا جائے گا، یہ میچ بھارتی آئی پی ایل کے دوران شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں جبکہ پاکستان و انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کو ایشز سیریز سے پہلے وارم اپ گیم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان نے 2027ء میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل 1 ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔

اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے جبکہ انگلینڈ کے بہترین آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا اولمپکس کی وجہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سمر 2028ء میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز طے شدہ ہے جبکہ اولمپکس گیمز 14 تا 30 جولائی 2028ء شیڈول ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید