کابل: تعلیمی مرکز میں خودکش حملے میں اموات 35 ہو گئیں

October 01, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی۔

اقوام متحدہ مشن کے مطابق خودکش دھماکے سے 82 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خودکش حملہ گزشتہ روز ہزارہ اکثریتی علاقے کے تعلیمی ادارے میں کیا گیا تھا۔

خودکش حملہ آور نے امتحانی ہال کے اندر دھماکا کیا تھا، دہشت گرد حملے کی ذمے داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔