کے پی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق صوبائی وزیر کی وضاحت

October 01, 2022

فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بیان جاری کردیا۔

صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ہفتے بروقت اور بلاتعطل ادا کی جائیں گی۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبہ وفاق کی جانب سے ٹھونسے ہوئے معاشی عدم استحکام کے ساتھ نبرد آزما ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق پولیٹیکل اسکورنگ کے لیے صوبے میں معاشی عدم استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو فکر کی ضرورت نہیں، تنخواہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی ہے۔