بورے والا میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی

October 01, 2022

علامتی فوٹو

پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ابتدائی طبی معائنے میں خواتین سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے۔