پریانکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر سے کیا کہا؟

October 02, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ہونے والی گفتگو سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر دی۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہامریکی نائب صدر سے اہم مسائل پر بات ہوئی جنہیں حل ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ امریکی نائب صدر سے کہا کہ میں امریکا میں ووٹ نہیں ڈالتی لیکن میرے شوہر ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ایک دن میری بیٹی بھی ووٹ ڈالے گی۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی گفتگو سے متعلق مزید لکھا ہے کہ ابتداء سے ہی دنیا نے خواتین کی طاقت کو دبایا لیکن اب خواتین ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں وہ اکٹھے ہو کر غلطیوں کو درست کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کر سکتی ہیں۔