لیمان شہر کو روسی فوجیوں سے خالی کروالیا، یوکرینی صدر

October 02, 2022

فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روس کے زیرِ قبضہ لیمان شہر کو روسی فوجیوں سے خالی کروالیا ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج گزشتہ روز لیمان شہر کے محاصرے کے بعد شہر میں داخل ہوگئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوج کے محاصرے کے بعد روس نے لیمان سے اپنی فوج نکالنے کا کہا تھا۔