• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ووٹر فہرستوں پر نظرثانی، دو الیکشن کمشنرز کے 14 اعتراضات سامنے آگئے

اعتراضات اٹھانے والے بھارتی الیکشن کمیشن کے ارکان سکھبیر سنگھ سندھو اور ویویک جوشی(تصویر سوشل میڈیا)۔
اعتراضات اٹھانے والے بھارتی الیکشن کمیشن کے ارکان سکھبیر سنگھ سندھو اور ویویک جوشی(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی الیکشن کمیشن میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل پر دو الیکشن کمشنرز کے 14 اعتراضات سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دونوں الیکشن کمشنرز نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کمیشن کے اقدامات پر 14 بار باضابطہ اعتراضات اٹھائے۔

اعتراضات نئے ووٹرز کے اندراج، ووٹرز کے نام فہرست سے نکالنے اور دوبارہ شامل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تھے، دونوں کمشنرز نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم 6 میں کی گئی تبدیلی پر بھی اعتراض کیا۔ 

فارم میں پوچھا گیا تھا کہ آیا نئے ووٹر، ان کے والدین یا دادا دادی کا نام پرانی ووٹر فہرست میں موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق سوال کو لازمی ظاہر کرنے کا نشان موجود نہیں تھا، تاہم آن لائن سسٹم میں ایسی شرط رکھی گئی تھی کہ جواب دیے بغیر فارم آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔

معترض الیکشن کمشنرز کا کہنا تھا کہ فارم 6 میں اس طرح کی تبدیلی کے لیے متعلقہ قانون میں ترمیم ضروری ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر 48 گھنٹوں میں مستعفی نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید