مریم نواز کا عمران خان کے خطاب پر دلچسپ تبصرہ

October 02, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ٹیکسلا میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ یہ پہلے ان سے چھپ چھپ کے ملتا ہے، ان کے پیر پڑتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’عمران خان کو جب وہاں سے این آر او کے لیے انکار ہوتا ہے تو گھٹیا پن پر اتر آتا ہے، اسے کہتے ہیں فتنہ۔‘