محب مرزا کا سوشل میڈیا صارفین کو اہم مشورہ

October 03, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے سوشل میڈیا صارفین کو مفت مشورے سے نواز دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اداکار نے ان لوگوں کو قیمتی مشورہ دیا ہے جو موبائل فون سے تصاویر بناتے وقت بےجا فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصاویر پر فلٹرز اتنا ہی لگائیں کہ ملاقات ہو تو شرمندگی نہ ہو۔

خوبصورت نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج کل اچھا اور خوبصورت دکھائی دینے کے لیے بیشتر صارفین اپنی تصاویر پر فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔

جس کی بدولت ان صارفین کی تصاویر حقیقت سے برعکس نظر آتی ہے کہ جب ان سے روبرو ملاقات ہو تو پہچانا مشکل ہوجاتا ہے۔