ڈیرہ اسماعیل خان میں دانہ سر کے مقام پر ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو درہ زندہ اسپتال منتقل کردیا گیا، مرنے والے خانہ بدوش ٹریکٹر میں سوار تھے۔