بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی، واقعے کی اطلاع 6 سالہ بچی نے دی

October 03, 2022

نیو کراچی میں گزشتہ روز بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی کے واقعہ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ فائرنگ کی اطلاع چھ سال کی بچی نے اہلخانہ کو والد کے فون سے دی۔

واقعہ کی اطلاع زخمی خاتون ثنا اور ہلاک وسیم کی 6 سالہ بیٹی نے اپنے چچا کو دی، بچی نے والد کےانگوٹھے سے موبائل فون ان لاک کیا اور چچا کے نمبر پر فون کیا۔

ابتدائی طور پر چچا کو یقین نہیں آیا تو بچی نے لاش کی تصویر لے کر بھیجی۔

دوسری جانب زخمی ہونے والی خاتون کے جسم سے آج آپریشن کرکے گولی نکال لی گئی ہے۔ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی تک بیان دینے کے قابل نہیں ہوئی ہے۔