بلوچ طلبہ کا معاملہ، اختر مینگل کمیشن کے کنوینر مقرر

October 04, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اختر مینگل کو بلوچ طلبہ کے معاملے پر قائم کمیشن کا کنوینر مقرر کردیا۔

عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ 3 روز میں اختر مینگل کو کمیشن کا کنوینر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے اور کمیشن کا سیکرٹیریٹ سینیٹ میں بنایا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بلوچ طلبہ کیوں غیرمحفوظ ہیں، عدالت اس پر الگ سے آرڈر کرے گی۔

عدالتی نے حکم دیا کہ کمیشن ایک ماہ میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔