اسلام آباد: طلباء کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا

October 04, 2022

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکول کے طلباء میں مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مار پیٹ کرنے والے طلباء کو حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکول طلباء کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فوٹیج میں چھٹی کے بعد اسکول کے مرکزی دروازے کے باہر پندرہ سالہ طالبعلم کو دو طالب علموں نے مارا پیٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلاس فیلوز میں درمیان اہل خانہ کو میسجز پر ہراساں کرنے کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہوئی۔

اس جھگڑے کے دوران ایک طلب علم کا بھائی بھی شامل ہوگیا اور دوسرے طلب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

طلب علم کے بھائی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ان کے خلاف 20 ایف آئی آر درج ہیں 21 ہوگئی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

دوسری جانب متاثرہ طالب علم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار طالب علم کا میڈیکل کروا کر معاملے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مار پیٹ کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔