پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

October 04, 2022

فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

سیریز میں پاکستان اور بنگلادیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔